• Ashburn, United States
  • |
  • Mar, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین فلپائن کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک بلندیوں پر دیکھتا ہے، شیتازترین

November 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین، فلپائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک بلندیوں پر دیکھتا ہے۔

شی نے یہ بات اپنے فلپائنی ہم منصب  فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس سے 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے معاشی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کہی۔

شی نے یاد دلایا کہ مئی میں فون پر بات چیت سے وہ نئے دور میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں اہم اتفاق رائے کے ایک سلسلے پر پہنچے، جس میں زراعت ، بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے کو تعاون کے 4 ترجیحی شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا۔

شی نے کہا کہ دونوں فریقین کو اپنے عوام کی بھلائی کے لئے تعاون میں نمایاں کردار ادا کرنے اور اس کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین ، فلپائن کے ساتھ اپنی دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے میں کام کرے گا، قومی ترقی اور تجدید کا عہد کرے گا، اور چین ۔فلپائن دوستی کا نیا باب رقم کرے گا۔

شی نے فلپائن کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے برقراررکھنے اس کے خدشات کو حل کرنے میں چین کی آمادگی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور فلپائن کے تعمیر، بہتر ین، مزید پروگرام کے درمیان ہم آہنگی کو مزید گہرا کرنے ، داواؤ ۔ اسمال پُل منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے ، دو ممالک ، جڑواں پارک  پر تعاون تلاش کرنے اور صاف توانائی، تعلیم، اور عوامی صحت پر تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

شی نے کہا کہ چین فلپائن سے مزید معیاری زرعی اور ذیلی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہش مند ہے ، جبکہ دونوں فریقین کو عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور چین۔ فلپائن دوستی میں پائیدار عوامی تعاون کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

شی نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر دونوں فریقین کو دوستانہ مشاورت پر قائم رہنا چاہئے اور اختلافات و تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے۔