• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں 5.8 فیصد اضافہتازترین

November 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس نے اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں میں سرماریہ کاری میں تیزی جاری رکھی ہوئی ہے۔

قومی بیورو برائے شمارت کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری  471.5 کھرب یوآن (تقریباً 67 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

یہ نمو  سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں حاصل کر دہ 5.9 فیصد اضافے کی نسبت سست ہو گئی ہے۔ اکتوبر میں سرمایہ کاری ستمبر کی نسبت 0.12 فیصد زائد رہی۔

جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں نجی شعبے میں فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری ایک برس قبل کی نسبت 1.6 فیصد  بڑھ کر 258.4 کھرب یوآن ہوگئی۔

بنیادی ڈھانچے اور اشیاء سازی میں کی گئی سرمایہ کاری میں اس مدت کے دوران گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.7 اور 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اسی مدت میں جائیدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.8 فیصد گھٹ گئی۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران شاندار توسیع ہوئی۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 23.6 فیصد اور 14 فیصد تھا۔

خاص کر الیکٹرانک اور مواصلاتی سازوسامان مینوفیکچرنگ ، تحقیق اور ڈیزائن خدمات کے ذیلی شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 28.7 فیصد اور 22.5 فیصد اضافہ ہوا۔

چین نے رواں برس سرمایہ کاری دوست اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ملک بھر کی مقامی حکومتوں نے سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے لئے خصوصی مقاصد بانڈز کے استعمال تیز کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں 35.4 کھرب یوآن مالیت کے خصوصی مقاصد مقامی حکومت بانڈز جاری کئے گئے۔