• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فائیوجی بیس اسٹیشن کی تعمیر میں مسلسل پیش رفتتازترین

September 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حالیہ برسوں کے دوران فائیوجی نیٹ ورک کی تعمیرا ت  میں پیش رفت ہوئی ہے،  جس کی وجہ سے فائیوجی بیس ا سٹیشنز کی تعداد میں مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اگست کے آخر تک فائیوجی بیس اسٹیشنز کی تعداد 21 لاکھ سے زیادہ رہی، جو کہ اس کے موبائل بیس اسٹیشنز کے 19.8 فیصد کے برابر ہیں ،اور یہ سال 2021 کے اختتام   سے 5.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔

وزارت کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران تقریباً 6 لاکھ 77ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز بنائے گئےہیں ۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر تک چین میں فائیوجی موبائل صارفین کی تعداد47 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

چین نے دنیا کا سب سے بڑا فائیوجی نیٹ ورک بنایا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 کےاختتام تک ملک میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعداد دنیا کی مجموعی تعداد کے 60 فیصد سے زیادہ رہی۔