بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی شماریات بیورو کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران مینوفیکچرنگ کے شعبہ کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس(پی ایم آئی) 47 کی سطح پر رہا ہے جو نومبر کے 48 کے مقابلہ میں کم ہے۔
انڈیکس کا 50 سے اوپر جانا توسیع جبکہ 50 سے نیچے آنا شعبے کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔
دسمبر میں بڑے کاروباری اداروں کا ذیلی انڈیکس 48.3 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
پیداوار کا ذیلی انڈیکس دسمبر کے دوران 44.6 پر موجود رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ مینوفیکچرنگ مارکیٹ کی طلب میں بھی کمی ہوئی ہے اور نئے آرڈرز کیلئے ذیلی انڈیکس ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.5 فیصد پوائنٹس گر کر 43.9 ہو گیا ہے۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین کے نان مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے پی ایم آئی نومبر کے 46.7 فیصد سے کم ہو کر دسمبر میں 41.6 فیصد پر آ گئی ہے۔