• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین دوستانہ تعلقات اور کثیر قطبی دنیا کے لیے ہنگری کے ساتھ مل کر کام کرے گا: سینئر سفارتکارتازترین

February 20, 2023

بڈاپسٹ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ ہنگری کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مکمل طور پر فروغ دینے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل مضبوط  کرنے اور زیادہ بہتر جمہوری بین الاقوامی تعلقات اور کثیر قطبی دنیا کے لیے  مل کر کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کے دوران کیا، وانگ  نے ان کے لیے چینی رہنماں کی جانب سے نیک تمناں کا اظہار کیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اوربان کو ہنگری کی فیڈز پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر چین کی طرف سے ایک بار پھر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ دونوں ممالک سائز میں مختلف ہیں، چین اور ہنگری نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ایک دوسرے کو سمجھا اور اعتماد کیا ہے، اور ان  کے تعلقات بین الاقوامی تبادلوں کے لیے ایک نمونہ بن چکے ہیں۔اس بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ سال 2023 صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی)کی تجویز کا دسواں سال ہے، وانگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بی آر آئی کے تحت اعلی معیار کے تعاون کو جاری رکھیں۔وانگ یی نے مزید کہا کہ ان کا ملک، چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی میں معاونت میں ہنگری کے فعال کردار کو سراہتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یورپ کے بنیادی طویل مدتی مفادات میں بھی ہے۔