اقوام متحدہ (شِںہوا) چینی نائب صدر ہان ژینگ نے چین کے کاربن اخراج اور کاربن خاتمے بارے دوہرے ہدف کے لیے کام کرنے کا عزم دہرایا ہے۔
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے یہ عزم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری 78 ویں اجلاس کے موقع پر امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے ماحولیات جان کیری سے ملاقات میں دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں چین ہمیشہ ماہررہا ہے۔
چینی نائب صدر نے کہا کہ چینی حکومت ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کو بہت اہمیت دیتی ہے وہ سبز اور کم کاربن توانائی کی منتقلی پر عمل پیرا ہے اور مقررہ وقت سے قبل 2020 میں طے کردہ موسمیاتی اقدامات کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پیرس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے گا اور یہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر چین-امریکہ بات چیت اور تعاون برقرار رکھنا دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین رابطے مضبوط بنانے، امریکہ کے ساتھ تعاون گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر ماحولیاتی حکمرانی کے فروغ کو تیار ہے تاکہ انسانی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔
جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ بات چیت اور تعاون کا خواہشمند ہے۔