• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین دنیا کے لیے اپنے دروازے مزید کھولے گا:چینی سفیرتازترین

August 10, 2024

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے  کہا ہے کہ  ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اپنے دروازے بند کر رہے ہیں،رکاوٹیں کھڑی کررہے اورالگ تھلگ ہورہے ہیں،چین نے اپنے دروازے کھولنے، مزید رابطے بنانے اوردنیا کے ساتھ  اپنے ترقیاتی  فوائد کے اشتراک کا انتخاب کیا ہے۔

چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار نیوز ویک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جس کے دوران انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس(پلینم) کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ شیی فینگ نے کہا کہ کھلا پن چینی جدیدیت کا خاصہ ہے اور یہ کہ  اس پلینم کے دوران اس حوالے سے بہت سے ٹھوس اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ بانس کی مضبوطی اور پائیداری کے حوالے سے ایک چینی نظم کا حوالہ دیتے ہوئےسفیر نے کہا کہ دنیا چاہے کتنی ہی بدل جائے، چین صحیح راہ عمل پر کاربند رہے گا،انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو کھلے بازوؤں سے گلے لگانے کے لیے پرعزم ہیں، اورہم امید کرتے ہیں کہ دنیا ہمارے لیے بھی  ایسے ہی کھلے گی۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پابندیاں کم کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے منفی فہرست کو مزید مختصر کریں گے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مارکیٹ رسائی کے لیے تمام پابندیاں ختم اور خدمات کے شعبے میں سرحد پار تجارت کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو ملکی کمپنیوں کے برابر مواقع دیں گے۔