• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین دیہی خواتین کے لیے قانون سے آگاہی کی مہم شروع کرے گاتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین اپنے دیہی علاقوں میں خواتین میں قانون کی آگاہی بڑھانے اور ضرورت مند افراد کو قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے قانون کی ترویج کی مہم شروع کرے گا۔

آل چائنہ ویمن فیڈریشن اور وزارت زراعت ودیہی امورسمیت دیگر چینی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ایک سرکلر کے مطابق دیہی علاقوں کی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے لیے اس مہم کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

سرکلر کے مطابق مہم کے دوران  خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ اور نابالغ افراد کے تحفظ سے متعلقہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ مہم ملک بھر میں چلائی جائے گی، جس میں ملک کے پسماندہ مغربی علاقے کو بنیادی توجہ حاصل ہوگی۔