• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھونگ چھنگ کی غیرملکی تجارت میں 4 فیصد اضافہتازترین

December 29, 2022

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ کی غیرملکی تجارت رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد بڑھ کر 748.79 ارب یوآن (تقریباً 107.29 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

چھونگ چھنگ کسٹمز کے مطابق برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافے سے 487.07 ارب یوآن ہوگئیں جبکہ اسی مدت کے دوران درآمدات 1.7 فیصد بڑھ کر 261.72 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

جنوری سے نومبر کے دوران چھونگ چھنگ کی یورپی یونین، بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر ارکان کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت بالترتیب 3.1 فیصد، 1.4 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

بلدیہ کی اہم برآمدی مصنوعات میں مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات شامل ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران اینٹی گریٹیڈ سرکٹس ، اسٹوریج اجزاء ، اور دھاتی خام مال اور معدنی ریت کی درآمدت کی شرح نمو مستحکم رہی۔