چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کا جنوب مغربی چھونگ چھنگ شہر نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر 60 سال سے زائدعمر کے شہریوں کو بخار کم کرنے کی دوائیوں پر مشتمل مفت پیکجز فراہم کرے گا۔
بلدیہ حکومت نے کہا ہے کہ حکام نے 24 لاکھ طبی پیکجز کا آرڈر دیا ہے جن میں بخار کم کرنے کی دوائیں، روایتی چینی ادویات، طبی استعمال کے ماسک اور اینٹی جن ٹیسٹ کٹس شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دیہی باشندوں، 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور بنیادی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر جمعرات سے پہلے یہ کٹس فراہم کی جا ئیں گی۔
نقل وحمل میں مشکلات کا سامنا کر نے والے لوگوں کو یہ پیکجز ان کی دہلیز پر پہنچا ئے جا سکتے ہیں۔
چھونگ چھنگ چین کے متعدد شہروں میں اس طرح کے نگہداشت پیکجز جاری کرنے والا تازہ ترین شہر ہے۔ نوول کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بخار اور درد کو کم کرنے والی آئبوپروفین اور پیراسیٹامول جیسی ادویات کی خریداری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ نے دسمبر کے آخر میں بزرگ شہریوں، کم آمدنی والے خاندانوں اور دیگر کمزور گروہوں کے لیے 20لاکھ سے زیادہ اسی طرح کے انسداد وبا کے پیکجز جاری کرنا شروع کئے ہیں۔