بیجنگ (شِنہوا) چین کے شماریاتی حکام نے کہا ہے کہ چوتھا اقوام متحدہ ورلڈ ڈیٹا فورم 24 سے 27 اپریل تک چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوگا۔
چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے سربراہ کانگ یی نے کہا کہ یہ فورم آف لائن اور آن لائن دونوں طر ح منعقد ہوگا اور اس میں ڈیٹا جدت سازی اور تعاون، ڈیٹا کی قدر کی تلاش، ڈیٹا کی ساکھ کو بہتر بنانے اور ٹھوس ڈیٹا ایکالوجی کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 130 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 600 سے زائد نمائندے موقع پر فورم میں شرکت کریں گے جبکہ آن لائن سرگرمیاں 7 ہزار سے زائد شرکاء کو راغب کریں گی۔
کانگ نے کہا کہ فورم کے دوران توقع ہے کہ اقوام متحدہ پائیدار ترقیاتی ڈیٹا کے لئے کیپ ٹاؤن گلوبل ایکشن پلان کا نظر ثانی شدہ ورژن جاری کرے گا تاکہ پائیدار ترقی کے اعداد و شمار کو بہتر طور پر مربوط، تیار اور استعمال کیا جاسکے۔
پہلی بار 2017 میں منعقد ہونے والے اس فورم کا مقصد پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گلوبل ڈیٹا پروڈیوسرز اور صارفین کے مابین تبادلوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔