بیجنگ (شِنہوا) چین کی ملکی معیشت میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے بعد سے مستحکم بحالی ہوئی ہے۔
صنعت کے اعداد و شمار کے مطا بق اس کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی سرگرمیوں میں اکتوبر کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مطابق 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر کئے گئے حساب کے مطا بق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی انڈیکس گزشتہ ماہ 88.2 کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ پیمانہ ستمبر میں رجسٹرڈ شدہ سطح کے برابر تھا جس نے سکڑاؤ کے عمل کو پلٹ دیا ہے۔
اس انڈیکس میں ایس ایم ایز کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ذیلی اشاریے شامل ہیں۔
کئی شعبوں کے ذیلی اشاریوں نے اس عرصہ کے دوران مستحکم نمو رپورٹ کی ہے ۔ اس کے ساتھ ستمبر سے تعمیرات اور صنعت کے لیے یہ اشاریے بالترتیب 0.2 پوائنٹس اور 0.1 پوائنٹ بڑھ گئے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطا بق ایس ایم ایز کے اعتماد، مارکیٹ کی سرگرمیوں اور منافع کی پیمائش کرنے والے ذیلی اشاریہ جات میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ہے، جس نے ستمبر میں ہونے والی کمی کو پلٹ دیا ہے۔