چھنگ ڈو (شِنہوا) چھنگ ڈو یو نیو رسٹی نے برازیل سے چھنگ ڈو تیان فوبین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والےغیرملکی مہمانوں کے پہلے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
برازیلین وفد کے 7 اہلکار پرواز ای ٹی 636 سے پہنچے اور کسٹمز سے باآسانی گزر گئے۔
برازیلین وفد کے رکن کیلی نے آمد کے بعد کہا کہ چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے ایک بڑا اور بھرپور شہر ہے اور ہم یہاں آکر کھیلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ برازیل کا وفد 215 ارکان پر مشتمل ہے جو 11 کھیلوں میں حصہ لے گا۔
برازیلی وفد کے نائب سربراہ الیسینڈرو نے ہوائی اڈے پر شِںہواکو بتایا کہ مارچ میں وفود کا سربراہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد وہ دوسری مر تبہ چھنگ ڈو کا دورہ کر ر ہے ہیں۔
الیسینڈرو نے کہا کہ تیاریوں کے لیے یونیورسٹی و یلج میں پیشگی چیک ان کرنا چاہتے ہیں۔ چھنگ ڈو کھیل کامیاب ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ برازیل کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
چھنگ ڈو کسٹمز نے 6 ایکسپریس لینز کو اپ گریڈ کیا ہے اور صحت قرنطینہ کے لئے 8 سیلف سروس ڈکلیریشن مشینیں اور 2 سامان ڈ یکلیریشن ونڈوز لگائی گئی ہیں تاکہ چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیل کے دوران منظم طریقے سے کلیئرنس یقینی بنائی جاسکے۔
چھنگ ڈو کسٹمز کے زیرانتظام شوانگ لیو ایئرپورٹ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر چھن یانگ نے بتایا کہ چھنگ ڈو کسٹمز نے یونیورسٹی وفود کی آمد اور روانگی کے لئے صحت اور قرنطینہ، سامان کے ڈیکلیریشن، خصوصی آئٹم سیکیورٹی اور 10 دیگر منظرناموں کی 2 مشقیں کی تھیں۔
31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک چھنگ ڈو میں منعقد ہوں گے۔