• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھنگ ڈو یو نیورسٹی ٹارچ ریلی کا بیجنگ سے آغازتازترین

June 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں منعقد ہونے والے 31 ویں ایف آئی ایس یو عالمی یو نیورسٹی کھیلوں کے لیے مشعل ریلی کا آغاز ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں کی 48 روزہ الٹی گنتی بھی شروع ہوگئی۔

ٹارچ ریلی میں 5 شہر بیجنگ، صوبہ حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت ہاربن ، شین، ژین ،چھونگ چھنگ اور صوبہ سیچھوان کا شہریی بن شامل ہیں۔

اس کے بعد یہ مشعل چھنگ ڈو واپس آئے گی اور  یو نیورسٹی کی مشعل  کو روشن کیا جا ئے گا جہاں کھیلوں کا باضابطہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

بیجنگ 2001، شین ژین 2011 کے بعد صوبہ سیچھوان کا دارالحکومت چھنگ ڈو  ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا چینی مین لینڈ شہر ہے۔

توقع ہے کہ دنیا بھر کی جامعات کے کھلاڑی 18 کھیلوں میں 269 طلائی تمغوں کے لئے مقابلہ کریں گے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کی جامعہ پیکنگ میں چھنگ ڈو 2021 ایف آئی ایس یو گر مائی عالمی یو نیورسٹی گیمز کی ٹارچ ریلی میں مشعل بردار زو جنگ یوآن مشعل لیکر دوڑ رہا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کی جامعہ پیکنگ میں چھنگ ڈو 2021 ایف آئی ایس یو  گر مائی عالمی یو نیورسٹی گیمز  کی ٹارچ ریلی سے قبل مشعل بردار ڈینگ ننگ بات چیت کررہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کی جامعہ پیکنگ میں چھنگ ڈو 2021 ایف آئی ایس یو  گر مائی عالمی یو نیورسٹی گیمز کی ٹارچ ریلی میں مشعل بردار ڈینگ ننگ (درمیان) مشعل لیکر دوڑ رہی ہے۔(شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کی جامعہ پیکنگ میں چھنگ ڈو 2021 ایف آئی ایس یو گر مائی عالمی یو نیورسٹی گیمز کی ٹارچ ریلی میں طالب علم خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کی جامعہ پیکنگ میں چھنگ ڈو 2021 ایف آئی ایس یو گرمائی  عالمی یو نیورسٹی گیمز کی ٹارچ ریلی کے اختتام پر ایک گارڈ شعلہ واپس لالٹین میں منتقل کررہا ہے۔ (شِںہوا)