• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، چمڑے کی صنعت میں جنوری سے اکتوبر کے دوران مستحکم شرح نمو ریکارڈتازترین

December 04, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی چمڑے کی صنعت میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مستحکم توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق چمڑا، کھال ، جوتے اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے بڑے اداروں کی مجموعی آمدن 930.74 یوآن (تقریباً 131.9 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.9 فیصد زائد ہے۔

اسی مدت میں ان اداروں کا مجموعی نفع 47.7 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 2.7 فیصد زائد اور ابتدائی 3 سہ ماہی کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوانٹس تیز ہے۔

صنعت کے بڑے اداروں میں ان کمپنیوں کو شمار کیا جاتا ہے جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم سے کم 2 کروڑ یوآن ہو۔