• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چینی قمری سال نو کے دوران مکاؤ میں سیاحوں کی آمد میں 3 گنا اضافہتازترین

January 30, 2023

مکاؤ (شِںہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں سیاحوں کی آمد میں 21 سے 27 جنوری تک چینی قمری سال نو تعطیلات کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 297 فیصد اضافہ ہوا۔

مکاؤ حکومت کے سیاحتی دفتر نے بتایا کہ جنوری کے اوائل میں مکاؤ کی جانب سے اندرون ملک سفری پابندیاں نرم کرنے کے بعد یہ پہلی  " سنہری ہفتہ " کی تعطیلات تھیں۔

اس حوالے سے مین لینڈ، چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور تائیوان خطے سے مکاؤ میں داخل ہونے والوں کے لیے نوول کرونا وائرس کے منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مکاؤ آنے والے غیر ملکیوں کے لئے کسی پیشگی منظوری یا قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

دفتر نے کہا کہ تعطیلات کے دوران مکاؤ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 51 ہزار سیاح آئے جن میں ہانگ کانگ سے 1 لاکھ 65 ہزار سیا حوں نے دورہ کیا جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 2،601.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

 اس کے علاوہ مین لینڈ سے حکومت کی توقعات سے کہیں زیادہ 2 لاکھ  65 ہزار سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا۔

 

چین، جنوبی مکاؤ میں سیاح لارگو ڈو سینڈو کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

قمری نئے سال کے تیسرے دن 24 جنوری کو مکاؤ نے 90 ہزار سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو 2020 کے اوائل میں نوول کرونا وائرس وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دفتر نے بتایا کہ "سنہری ہفتہ " تعطیلات کے دوران مکاؤ کے ہوٹلوں میں رہائش کی اوسط شرح 85.7 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 22.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

24 جنوری کو ہوٹلوں میں رہائش کی شرح 92.1 فیصد تک پہنچ گئی جو ان دنوں میں سب سے زیادہ تھی۔