• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بندرگاہوں سے کنٹینرز کی نقل وحمل میں ابتدائی 7 ماہ کے دوران اضافہتازترین

August 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بندرگاہوں پر رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کنٹینرز کی نقل وحمل میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے میں چین کی بندرگاہوں کی جانب سے نمٹائے گئے کنٹینرز کے حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 16 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹ تک پہنچ گئے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں اضافے کا رجحان جاری رہا جس کے دوران چین کی بندرگاہوں نے 14 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹ کنٹینرز نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 3 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت میں ملک کی بندرگاہوں پر حجم 8.92 ارب ٹن رہا جو ایک برس قبل سے  0.1 فیصد زائد ہے۔ اور جنوری سے جون تک مدت کے سکڑاؤ کے رجحان کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے قبل کے اعدادوشمار کے مطابق چائنہ پورٹس اینڈ ہاربرزایسوسی ایشن کی زیرنگرانی بندرگاہوں سے جولائی میں گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیرملکی تجارت میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔