بیجنگ(شِنہوا)چین کے بجلی پیدا کرنے والے بڑےاداروں کی بجلی پیداوار میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت8.3 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق، اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 14.9 کھرب کلو واٹ گھنٹے رہی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حرارت سے بجلی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت9.7 فیصد اضافہ اور پن بجلی کی پیداوار میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح جوہری توانائی اور ہوا سے بجلی کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 3.5 فیصد اور 5.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت کے دوران شمسی توانائی کی پیداوار میں بھی 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔