• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ بیلاروس کا ہرقسم کے حالات کے لئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر مشترکہ اعلامیہ جاریتازترین

September 16, 2022

سمرقند (شِںہوا) چین اور بیلاروس نے ہرقسم کے حالات کے لئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری  قائم کرنے بارے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پھنگ اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔

دونوں سربراہان مملکت نے چین ۔بیلاروس تعلقات اور مشترکہ تشویش بارے بین الاقوامی وعلاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرکے وسیع اتفاق رائے کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے 30 برس قبل دو طرفہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون سے حاصل کامیابیوں پر گفتگو کی۔

دونوں فریقوں نے چین۔ بیلاروس تعلقات کو ہرقسم کے حالات کے لئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریق ایک دوسرے کی منتخب کردہ ترقی کی راہ کے ساتھ ساتھ مقامی اورخارجہ پالیسیوں کا احترام اور حمایت کرتے ہیں اور خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت سمیت اپنے اپنے بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے کے بھرپور حامی ہیں۔

بیلا روس  نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ  20 ویں قومی کانگریس بارے مبارکباد دی اور اس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔