• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین بیلاروس کا حقیقی دوست اور اچھا شراکت دار رہے گا، چینی وزیراعظمتازترین

August 23, 2024

منسک (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے  کہا کہ چین، بیلاروس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی مضبوط تائید کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے سچا دوست اور اچھے شراکت دار رہیں۔

لی نے یہ بات بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوف چینکو کے ساتھ منسک میں ملاقات  کے دوران کہی۔

چین ۔ بیلاروس روایتی دوستی کا تذکرہ کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ بیلاروس  سدا بہار جامع اسٹریٹجک شراکت داری گہری ہورہی ہے۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مستحکم کرکے باہمی مفید تعاون کو گہرا کیا ہے جبکہ چین ،بیلاروس کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مکمل عمل درآمد کے لئے کام کرنے کو تیار ہے جس میں بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور تائید کرنا، ایک دوسرے کا حقیقی دوست اور اچھا شراکت دار بننا، اعلیٰ سطح پر دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار پیشرفت برقرار رکھنا، مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنا اور ایک دوسرے کی جدیدیت سے متعلق مہم کو بہتر انداز میں فروغ دیناشامل ہے۔

لی نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی تعاون کمیٹی میں چین اپنا کردار مکمل طور نبھانے ، ترقیاتی حکمت عملی مضبوط بنانے، اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ طو پر تعمیر، تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں تعاون کے امکانات کو مزید بروئے کار لانے ، تعلیم ، ثقافت اور سیاحت میں عوامی تبادلے وسیع کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں بیلاروس کے ساتھ رابطےو تعاون مضبوط بنانے، 3 عالمی اقدامات کو فعال طور پر نافذ کرنے، حقیقی کثیر الجہتی کے فروغ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام کا خواہشمند ہے۔

بیلاروس، منسک میں چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوف چینکو کے ساتھ وفود سطح کے اجلاس میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ملاقات کے دوران بیلاروس کے وزیراعظم گولوف چینکو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ بیلاروس چین کا اچھا دوست اور شراکت دار رہنے کا خواہشمند ہے اور وہ ایک چین اصول پر سختی سے کاربند ہے اور ہانگ کانگ، سنکیانگ اور شی زانگ پر چین کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر 2024 سے 2025 تک چین- بیلاروس سائنس و ٹیکنالوجی میں اختراع کے سال کا باضابطہ آغاز اور چین- بیلاروس بنیادی سائنسی تحقیقی مرکز اور بیلاروس کی قومی لائبریری میں چینی کتاب مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔

مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے اور  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، خدمات کی تجارت و سرمایہ کاری ، ماحول دوست ترقی ، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور مقامی امورسے متعلق متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔