بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی سالگرہ منانے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ فروری اور مارچ میں شریک میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں شروع کیا جائے گا۔
بیجنگ اولمپک سٹی ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فو شیاؤہوئی نے کہا کہ افتتاحی تقریب ہفتے کو بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی ایرینا میں ہوگی۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لئے سرمائی کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ہیبن نے کہا کہ "2 ماہ تک جاری رہنے والے جشن کے دوران آئس اور اسنو کے 8 ایونٹس منعقد ہوں گے جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو سرمائی کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔
بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس نے شہر میں دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جس میں مقامات، سہولیات اور صلاحیتیں شامل ہیں۔
ژانگ جیاکھو بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈائریکٹر گو ژی وی نے کہا کہ جشن کا آغاز ہفتے کو ایک ہی وقت پر ژانگ جیاکھو میں کیا جائے گا۔