• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بی آر آئی سے تیان جن کی بیرونی تجارت میں فروغتازترین

November 02, 2023

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن سے حال ہی میں تقریباً 28.5 ٹن گوند نے تھائی لینڈ کا سفر شروع کیا ۔ نئے مواد تیار کرنے والے ادارے کی جانب سے بھیجا گیا یہ سامان چین- آسیان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ترجیحی محصولات سے مستفید ہوگا۔

تیان جن لوہوا ہونگ جن نیو میٹریل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے سیلز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فین تاؤ نے بتایا کہ گزشتہ 10 برس ہمارے لئے سنہری دہائی رہی ہے ۔ اس عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک اور خطوں میں ہماری برآمدات 100 ٹن سالانہ سے بڑھ کر اب 10 ہزار ٹن سالانہ سے زائد ہوگئی ہے۔

رواں سال چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ اب تک 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، یہ اینشی ایٹو یوریشین براعظم سے افریقہ اور لاطینی امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔

چین کے شمال میں ایک اہم بین الاقوامی جہاز رانی مرکز کی حیثیت سے تیان جن گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں کے ساتھ تجارت آسان بناتے ہوئے خود کو عالمی معیار کے بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔

تیان جن کسٹمز کے مطابق 2013 سے 2022 تک بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں کے ساتھ تیان جن کی مجموعی غیر ملکی تجارت 30.9 کھرب یوآن (تقریباً 430.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جواس عرصے میں شہر کی تجارت کا 40 فیصد سے زیادہ ہے۔

فین نے بتایا کہ چین اور بی آر آئی کے شراکت دار ممالک اور خطوں کے درمیان مختلف آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط سے کاروباری اداروں کو فائدہ ہوا ہے۔ چین-آسیان فری ٹریڈ سرٹیفکیٹ آف اوریجن نے ہمارے صارفین کو رواں سال ٹیکس کی مد میں تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار یوآن کی چھوٹ دلائی۔

تیان جن کسٹمز نے رواں سال بی آر آئی شراکت دار ممالک اور خطوں کو برآمد کردہ 17.5 ارب یوآن مالیت کی مختلف اشیاء کے 35 ہزار آزاد تجارتی معاہدوں کے سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

بی آر آئی نے تیان جن میں نجی کاروباری اداروں کے لئے بڑے کاروباری مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ گزشتہ 10 برس کے دوران تیان جن کے نجی اداروں کی بی آر آئی شراکت داروں کو درآمدات اور برآمدات 2022 میں بڑھ کر 142.29 ارب یوآن ہوگئی جو 2013 میں 54.78 ارب یوآن تھی۔