بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) پر دستاویزی فلم بدھ کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی میں پیش رفت کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے لیے کام کرنے والے سرکردہ گروپ کے دفترکے تعاون سے تیارکردہ چھ اقساط پر مشتمل دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چین اور بی آر آئی پارٹنر ممالک نے گزشتہ دہائی کے دوران یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے ذریعے ترقی میں پیش رفت کے لیے مل کر کام کیا ہے۔
فلم میں بنیادی ڈھانچے کے سخت رابطوں، قواعد و ضوابط کے نرم روابط کے ساتھ لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔
دستاویزی فلم میں بی آر آئی کی کامیابیوں کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ کس طرح ممالک نے فرسودہ قوانین اور نظاموں کے ذریعے قائم رکاوٹوں کو توڑا اور مختلف معیارات کو اختیار کیا ہے۔