شی ننگ (شِنہوا) چین کےشمال مغربی صوبے چھنگھائی کے ہائی نان تبت خوداختیار علاقے میں بارشوں سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔
کاؤنٹی کے ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پیر کی صبح گونگ ہی کاؤنٹی کی ٹون شپ شنائی ہائی میں شدید بارش سے آںے والے سیلابی پانی سے شاہراہ کا ایک پل تباہ ہوگیا۔متاثرہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔