• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بانڈ مارکیٹ کے کھلے پن میں مزید وسعتتازترین

October 05, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بانڈ مارکیٹ میں سے غیر ملکی اداروں کے پاس اگست کے آخر تک 35 کھرب 50ارب یوآن(507.14 ارب امریکی ڈالرز) یا 2.5 فیصد بانڈز  مو جود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ان میں سے خاص طور پر انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں ان کی ملکیت 34 کھرب 80ارب یوآن تھی۔

بانڈ کی اقسام کے لحاظ سے غیر ملکی اداروں کے پاس 23 کھرب یوآن کے یا 66.9 فیصد ٹریژری بانڈز موجود ہیں جبکہ ان کی ملکیت میں 800 ارب یوآن کے یا 23.4 فیصد پالیسی مالیاتی بانڈز موجود ہیں۔

چین نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بانڈ مارکیٹ میں غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرے گا اور انٹربینک اور ایکسچینج بانڈ مارکیٹس کو کھولنے میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

مرکزی بینک اور سرکردہ سیکیورٹیز اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ریگولیٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ملک کا مقصد سرمایہ کاروں کے تنوع کو بڑھانا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس کی بانڈ مارکیٹ کی نقد رقوم اور استحکام کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اعلان 30 جون 2022 کو نافذ العمل ہوا۔