ووہان (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے وسطی شہر ووہان میں اپنی بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کے تجارتی آپریشن کے علاقے اور اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔
کمپنی کے خودکار پلیٹ فارم اپولو گو نے ووہان میں پہلی بار رات کے وقت میں روبو ٹیکسی سروس شروع کی ہے جو چین میں خودکار ڈرائیونگ کے تجارتی آپریشن کے ایک نئے مرحلے کی سمت اشارہ ہے۔
فی الحال 50 سے زائد بغیر ڈرائیور ٹیکسیز فعال ہیں اور اپالو گو کا ووہان میں آپریشنل علاقہ 130 مربع کلومیٹر ہے۔
دریں اثناء ووہان میں اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ترقیاتی زون کے جوشان نیو سٹی میں لوگوں کی رات میں سفر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے آپریشن کو بڑھا کر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کردیا گیا ہے۔
رات کے اوقات کار خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی بنیادی تکنیکی مشکلات میں سے ایک رہے ہیں، کیونکہ گاڑیوں کے لئے مدھم روشنی میں رکاوٹیں اور پیدل چلنے والوں کے بارے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بائی ڈو نے بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اورشین ژین میں اپالو گو پر ایک آزمائشی سروس شروع کی ہے۔
حالیہ برسوں میں چین نے خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی ترقی اور کمرشلائزیشن کے فروغ کے لئے پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔