• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اتحاد اور استحکام کے حصول میں پاکستان کا بھرپور حمایتی ہے، چینی وزیر خارجہتازترین

May 07, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اتحاد، استحکام اور اقتصادی خودانحصاری کے حصول کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

پاکستان  کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران چھن نے کہا کہ چین ۔ پاکستان ہر قسم کی صورتحال میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور ان کی آزمودہ اور آہنی دوستی نے ہمیشہ مضبوط جوش اور ولولے کو برقرار رکھا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لئے اعلیٰ سطح کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہے۔

چھن نے کہا  کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور چین۔پاکستان  اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور فوجی تبادلوں اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی اور بھائی چارے کا تعلق ہے اور پاکستانی عوام اکثر کہتے ہیں کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی دوستی پہاڑوں سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔

عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اس دوستی کو آگے بڑھانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اٹوٹ پاک۔ چین کمیونٹی کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔

فریقین نے افغانستان کے موضوع اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔