• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، استعمال شدہ گا ڑیوں کی مارکیٹ نوول کرونا وائرس کے باعث سُست ہو گئیتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں  نومبرکے دوران نوول کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور ناموافق موسم جیسے متعدد عوامل کی وجہ سےگرمجوشی کم رہی۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطا بق  گزشتہ ماہ  ملک میں 12 لاکھ 70 ہزارسے زائد  استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  17.18 فیصد کم ہے۔

 اس  کاروبار کے دوران مجموعی لین دین کا حجم  76.94 ارب  یوآن (تقریباً 11.02 ارب امریکی ڈالرز) کے قریب  رہا۔

اس عرصہ  میں  جنوری  تا نومبر کے دوران  چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کے لین دین کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں  8.49 فیصد گر کر 1 کروڑ46 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہ گیا جس کی فروخت 975.57 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن دسمبر کے دوران  استعمال شدہ گا ڑیوں کی مارکیٹ کے بارے میں پرجوش ہے جس کی وجہ  موسم کی شدت کم ہونے  اور خزاں کی فصل کی کٹائی  ختم ہونے کے ساتھ ہی ان گا ڑیوں  کی دیہی مانگ میں اضافہ کی توقع ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کاؤنٹی اور ٹاؤن شپ کی سطح پر کھپت کی بحالی جاری رہے گی اور مستقبل میں یہ مارکیٹ کی ایک  اہم محرک قوتوں میں سے ایک بن جائے گی۔