چھنگ دو (شِںہوا) روبوٹ کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے یا روبوٹ کی تیار کردہ کافی کا کپ پینے سے معلوم ہو تا ہے کہ چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز ہرکسی کے ذ ہن پر مثبت اثرات کر رہی ہیں۔
براڈکاسٹنگ سے لیکر سکیورٹی اور طبی خدمات تک فائیو جی ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجیز کا اطلاق کرتے ہوئے یونیورسٹی کھیلوں کو اسمارٹ بنانے کے لئے جدید مصنوعات کی وسیع اقسام کا استعمال کیا گیا ہے۔
چھنگ دو کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق، 170 سے زائد اعلیٰ ٹیکنالوجی مصنوعات کو 30 سے زیادہ مقامات پر نصب کیا گیا ہے تاکہ کھیلوں کی میزبانی، شرکت اور دیکھنے کے لئے مدد فراہم کی جاسکے۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت میں منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خصوصی عملے کا ایک گروپ خوشگوار حیرت میں مبتلا کر رہا ہے۔
کھیلوں کے ما سکوٹ "رونگ باؤ " کی طرز پر ڈیزائن کردہ پانڈا جیسے روبوٹس کو کھیلوں کے شرکاء کی جانب خوب پذیرائی ملی ہے ۔
اعلیٰ درستگی اور رکاوٹ سے بچنے کی مہارت کے ساتھ، وہ معلومات، ترجمہ، اور نیویگیشن سمیت ذہین خدمات فراہم کرتے ہیں۔
28 جولائی کو منعقدہ ایک شاندار افتتاحی تقریب کی تیاری میں مختلف ہائی ٹیک عناصر کا استعمال کیا گیا ۔
تقریب کے جنرل پروڈیوسر وانگ روئے شیانگ نے بتایا کہ انہوں نے مثالی بصری اثر ات حاصل کرنے کے لئے 40 لیزر گیئر تیار کئے تھے۔
وانگ نے بتایا کہ پرفارمنس سے لیکر مشعل کو جلانے تک پوری افتتاحی تقریب انتہائی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
ایرو اسپیس انجن ٹیکنالوجیز پر مبنی کھیلوں کی مشعل کو ایک جلتے نظام میں بند کیا گیا تھا جس کا مقصد اس کے سبز اور پائیدار ہونے کو یقینی بنانا تھا۔
ایندھن داخل کرنے اور ہوا کی آمیزش کا عمل بہتر بنایا گیا ہے تاکہ شعلہ اپنی خو بصورتی کو نما یاں کر سکے۔
چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کے دوران نئی توانائی بسیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ (شِنہوا)