نان ننگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے ان خیالات کا اظہار گوانگشی ژوانگ خود اختیارخطے کے دارالحکومت نان ننگ میں 21ویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور آسیان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں اور یہ کہ چین اور آسیان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھتے رہے ہیں، آسیان ایشیا بحرالکاہل علاقائی تعاون سب سے کامیاب اور متحرک ماڈل اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کی ایک نمایاں مثال ہے۔
ڈنگ نے کہا کہ چین ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے کوشاں اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے قومی تجدید کو آگے بڑھا رہا ہے، جس سے دنیا کے لیے بڑے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمسائیگی کی سفارتکاری میں دوستی، اخلاص ، باہمی مفاد اور شمولیت کے اصول پر عمل پیرارہتے ہوئے آسیان ممالک کے ساتھ عملی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا اور ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر میں ایک نیا باب تحریر کرے گا۔