بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ چینی مرکزی بینک اسٹاک مارکیٹ کی مستحکم ترقی میں معاونت کے لئے نئی مانیٹری پالیسی اقدامات کرے گا۔
پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی بینک سیکیورٹیز، فنڈز اور بیمہ کمپنیوں کے لیے تبادلہ پروگرام جاری کرے گا تاکہ اثاثوں کی ضمانت کی مدد سے مرکزی بینک سے سرمایہ حاصل کیا جاسکے۔
پان نے کہا کہ اس پروگرام سے کمپنیوں کی سرمایہ حاصل کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ان کی اسٹاک ہولڈنگز بڑھے گی۔
گورنر نے کہا کہ مرکزی بینک ، بینکوں کی رہنمائی کے لئے قرضوں کے دوبارہ اجرا سے متعلق ایک سہولت بھی مہیا کرے تاکہ وہ اندارج شدہ کمپنیوں اور ان کے بڑے شیئر ہولڈرز کو شیئر واپس خریدنے اور شیئر کی تعداد بڑھانے کے لئے قرض مہیا کرسکیں۔