بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین ترکیہ کی ترقی کے ایسے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے جو اس کے قومی حقائق کے مطابق ہو اور امید ہے کہ ترکیہ اپنی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔
ماؤ ننگ نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان کی نئی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کی میڈیا رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
صدر ا یردوان کو ان کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ماؤ نے کہا کہ چین ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین۔ترکیہ نے مختلف شعبوں کے تعاون میں بامعنی نتائج حاصل کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ۔ترکیہ اسٹریٹجک تعاون کے تعلقات میں نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے چین، ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔