• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورتیونس کا اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلانتازترین

May 31, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اورتیونس کے صدر کائس سعید نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیاہے۔

 شراکت داری کے قیام کا اعلان سرکاری دورے پر آئے صدرکائس سعید کی صدر شی کے ساتھ بیجنگ میں جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور تیونس اچھے دوست اور بھائی ہیں،صدر شی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 برسوں کے دوران دونوں ممالک  نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اورحمایت کی ہے اورعالمی سطح پر آںے والی تبدیلیوں  کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ  برابری کا سلوک کیا اورترقی پذیر ممالک کی حیثیت سے ہراچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیکرایک روشن مثال قائم کی۔ 

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کےتعلقات کو مضبوط اور فروغ دینا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اورمشترکہ توقعات کے مطابق ہے،صدر شی نے کہا کہ ان کاملک روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط  اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیونس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔