• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورشاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے ممالک پر مشتمل فورم کا انعقاد کیا جائے گاتازترین

August 09, 2023

ارمچی(شِنہوا) چین اورشاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان ماحولیاتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کے دارالحکومت ارمچی میں 18 سے 19 ستمبرتک ایک فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔

فورم کے منتظم چین کی اکیڈمی آف سائنسزکےذیلی ادارے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے مطابق"ترقی کے لیے ہم آہنگی کا قیام،ایک خوبصورت شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر" کےعنوان سے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی  میں حیاتیاتی ماحولیات اور ماحول کی پائیدار ترقی پر بین الاقوامی فورم ایکس آئی ای جی،علاقائی سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اورسائنس اور ٹیکنالوجی کے لیےعلاقائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔

اس فورم کا مقصد چین اور شاہراہ ریشم اقتصادی  پٹی  کے ساتھ  واقع ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کےآغازکے دس سالوں میں حاصل کردہ  حیاتیاتی ماحولیات، وسائل اورماحولیاتی شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کی کامیابیوں کومختصراًپیش کرنا اوران کے درمیان معیاری سائنس ٹیک تعاون کو اعلیٰ سطح پرفروغ دینا ہے۔