بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے پاکستان میں یوآن (آر ایم بی) کلیئرنگ منیجمنٹ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پیپلزبینک آف چائنہ کی ویب سائٹ پربدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق، اس اقدام سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو یوآن کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار لین دین کرنے میں مدد ملے گی۔بینک نے کہا کہ وہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مزید سہولت فراہم کریں گے۔