بیجنگ(شِنہوا) چین اور ویٹیکن نے بشپ کی تقرری کے عارضی معاہدے میں دوسال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ فیصلہ 22 اکتوبر کو دونوں فریقین کے درمیان دوستانہ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں فریق قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھتے ہوئے عارضی معاہدے کے ہموارنفاذ کوفروغ اور دو طرفہ تعلقات کو بہتربنانے کے عمل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔