ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں چین کے نومنتخب سفیر یاؤ وین نے کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش فطری تعاون کے شراکت دار ہیں ۔
انہوں نے ڈھاکہ میں چینی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں کہا کہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی استعداد لامحدود ہے۔ہمارے درمیان کوئی حل طلب تنازعات یا تاریخی بوجھ نہیں ہے۔
یاؤ نے کہا کہ معیشت، تجارت اور بڑے منصوبوں پر تعاون دوطرفہ تعلقات کے ستون کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ چین۔ بنگلہ دیش تعاون ہمارے دونوں عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری لاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پُلوں، پاور پلانٹس، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جس نے بنگلہ دیش کے منظر نامے کو ایک نئی صورت دی ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور بنگلہ دیش میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش کو فروغ دیا گیا ہے۔
یاؤ نے واضح کیا کہ چین اور بنگلہ دیش علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر بھی قریبی تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھیں گے تاکہ اس غیر یقینی کا شکار اور غیر مستحکم دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا جا سکے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے نجی صنعت و سرمایہ کاری کے مشیر سلمان ایف رحمان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری (مغرب) شبیر احمد چو ہدری سمیت 400 سے زیادہ مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔