چین اورازبکستان کی سرکاری خبرایجنسیوں میں تعاون کا معاہدہتازترین
September 15, 2022
بیجنگ/تاشقند(شِنہوا) چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور ازبکستان کی قومی خبر ایجنسی (یو زیڈ اے ) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالسعید کوچیموف نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فو نے شِنہوااور یو زیڈ اے کے درمیان کامیاب تعاون پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا۔ کوچیموف نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان1992 سے اچھے تخلیقی تعلقات قائم ہیں اورفی الحال سابقہ معاہدوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نئے معاہدے کے تحت نیوز سروسز کے باقاعدہ تبادلے اوردونوں خبرایجنسیوں کے درمیان تجربات اور اہلکاروں کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔