ہاتے، ترکی(شِنہوا) چین اور ترکی کی امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد، زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے ایک حاملہ خاتون کو تین دن بعد زندہ نکال لیا ہے۔چینی ریسکیو ٹیم کے ڈپٹی لیڈر ژا یانگ نے بتایا کہ خاتون جسے جمعرات کی صبح بحفاظت باہر نکالا گیا،کاترک امدادی کارکنوں نے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک، صوبہ ہاتے کے شہر، انطاکیا میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے ملبہ میں بدھ کی شام مقامی وقت 6 بجے (رات آٹھ بجے پاکستانی وقت)پر پتہ چلایا تھا۔ژا نے کہا کہ مقامی امدادی کارکنوں کے رابطہ کرنے پر وہ اور ان کے ساتھی جتنی جلدی ممکن ہوسکتا تھا اس مقام پر پہنچیصورتحال کا جائزہ لیا اور پھر اپنے ترک شراکت داروں کے ساتھ مل کرریسکیو منصوبہ بنایاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مشورے اور تکنیکی سامان فراہم کیا۔