دوشنبہ (شِنہوا) چین اور تاجکستان نے افغانستان میں تمام نسلی، مذہبی اور سیاسی گروہوں کے نمائندہ جامع حکومت کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے تاجکستان کے دورہ کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک، ایک آزاد،غیر جانبدار، متحد، جامع اور پرامن افغانستان، افغان عوام اور خطے کے تمام ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہے۔
یہ مشترکہ بیان آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور قازقستان کے سرکاری دورے کے بعد صدر شی جن پھنگ کے تاجکستان کے سرکاری دورے کے دوران جاری کیا گیا۔