بیجنگ(شِنہوا)چین اور تھائی لینڈ رواں ماہ ''فالکن سٹرائیک 2024 ''نامی مشترکہ فضائی مشقیں کریں گے۔
چین کی وزرات قومی دفاع نے کہا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے سالانہ تعاون کے منصوبے کے تحت منعقد کی جارہی ہیں۔
یہ مشقیں تھائی فضائیہ کے اڈے پر منعقد ہوں گی،چین ان مشقون میں شرکت کیلئے مخلتف اقسام کے جنگی جہاز اور خصوصی دستے بھیجے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ ان مشقوں کا مقصد متعلقہ افواج کی جنگی مہارت کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تبادلوں اور تعاون کو بڑھانا ہے۔