• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سربیا کے صدور کے ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-سربیا کمیونٹی کی تعمیر کے مشترکہ بیان پر دستخطتازترین

May 08, 2024

بلغراد (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-سربیا کمیونٹی کی تعمیرکے حوالے سے مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں، جس سے سربیا چین کے ساتھ ایسی کمیونٹی تعمیر کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں، دونوں ممالک نے چین-سربیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور آگے لے جانے کا فیصلہ کیا۔ آٹھ سال قبل سربیا وسطی ومشرقی یورپ کا پہلا ملک تھا جو چین کا جامع اسٹریٹجک پارٹنر بناتھا۔ چینی صدر شی نے ووچک کے ساتھ  بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-سربیا کمیونٹی کی تعمیر کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے یہ ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہش کو پورا کرنا ہے۔اس کی بنیاد اور محرک قوت دونوں ملکوں کی مضبوط حمایت اور وسیع شراکت پر مبنی ہے۔