• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سوئٹزرلینڈ کا ایف ٹی اے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاقتازترین

July 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور سوئٹزرلینڈ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط اور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو جلد از جلد اپ گریڈ کرنے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی  وزارت تجارت کے مطابق وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے  وفاقی کونسلراوروفاقی محکمہ اقتصادی امور، تعلیم اور تحقیق کے سربراہ  گوئے پارملِن کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مضبوط ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر تجارت  نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات اور تجارت وسرمایہ کاری کی ترقی کے حوالے سے گزشتہ دہائی کے دوران ایف ٹی اے کے مثبت اثرات کواجاگر کیا۔

 ملاقات میں وانگ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اقتصادی وتجارتی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے اپنی آمادگی کااظہار کیا۔

وانگ نے چین-سوئٹزرلینڈ ایف ٹی اے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مذاکرات کے جلد  آغاز پر زور دیا، جس کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کے معیار کو بڑھانا ہے۔ چینی وزیر  نے سوئس وفاقی کونسلرسے آزادانہ تجارت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، تحفظ پسندی اور یکطرفہ پن کی مخالفت کرنے اور چینی کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ اور کھلے سرمایہ کاری ماحول کی فراہمی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔