• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ اپ گریڈ کرنے پر بات چیت کا آغازتازترین

September 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین اور سوئٹزرلینڈ نے  چائنہ-سوئس آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اپ گریڈ کرنے پر بات چیت کا آغاز  کر دیا، دونوں ممالک  نے باہمی فوائد کی بنیاد پر مشاورت کو تیز کرنے اور اعلی سطح کے اپ گریڈ معاہدے تک جلد از جلد  پہنچنے پر اتفاق کیا۔

چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور سوئس وفاقی کونسلر اور سوئس وفاقی محکمہ اقتصادی امور، تعلیم اور تحقیق کے سربراہ گائی پارمیلن نے لائیو سٹریم کے ذریعے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا۔

چینی وزیر تجارت وانگ نے کہا کہ 10 سال قبل نافذ العمل ہونے کے بعد سے  سینو سوئس ایف ٹی اے نے دوطرفہ تجارت کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں نے حقیقی معنوں میں اس سے  فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایف ٹی اے کو اپ گریڈ کرنے سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب اقتصادی  عالمگیریت کو مشکلات کا سامنا ہے یہ معاہدہ  آزاد تجارت اور بیرونی دنیا   کے متعلق  کھلے پن کے لئے دونوں ممالک کی حمایت کو بھی ظاہر کرے گا۔

اس موقع پر سوئس وفاقی کونسلر نے کہا کہ  عالمی سطح پر تجارتی تحفظ پسندی میں اضافے کی وجہ سےیہ  بہت اہمیت کا حامل ہے  کہ چین اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے ایف ٹی اے کو  اپ گریڈ کرنے کے مذاکرات کا آغازکیا ہے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے ایک کھلے، معیاری ماحول کی تعمیر کے لئے ہمیشہ پرعزم ہیں اور اس اقدام  نے بیرونی دنیا کو ایک مثبت اشارہ بھیجا ہے کہ دونوں ممالک باہمی  تعاون کو گہرا کریں گے۔