تیانجن(شِنہوا)چین اور سنگاپورنےباہمی آزاد تجارتی معاہدے (سی ایس ایف ٹی اے) کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے کر لیا ہے جبکہ عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے 30 دن کے باہمی ویزا سے استثنیٰ کے انتظام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ کی تیان جن میں جمہوریہ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
ڈنگ اور وونگ نے چین-سنگاپور مشترکہ کونسل برائے دوطرفہ تعاون کے 19ویں اجلاس سمیت چین-سنگاپور سوژو انڈسٹریل پارک جوائنٹ سٹیئرنگ کونسل (جے ایس سی) کے 24 ویں اجلاس، چین-سنگاپور تیانجن ایکو سٹی کے 15 ویں اجلاس (جے ایس سی) اور سٹریٹجک کنیکٹیویٹی جے ایس سی پر چین-سنگاپور (چھونگ چھنگ) ڈیموسٹریشن انیشیٹو کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔
ڈنگ نے کہا کہ یہ سال چین اور سنگاپور کے تعلقات کی ترقی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ چین-سنگاپور تعلقات کی نئی سمت پر توجہ مرکوز کریں، دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے میٹنگ پلیٹ فارم کا اچھا استعمال کریں، موجودہ تعاون کو اپ گریڈ کریں، تعاون کے مزید نئے شعبوں کی تلاش کریں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں۔
وونگ نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے تعلقات ترقی کی مضبوط رفتار سے استفادہ کر رہے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ سنگاپور تمام سطحوں پر تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے ہم آہنگی کو وسعت دینے ، دوطرفہ تعاون کے میکانزم کے لیے کردار ادا کرنے اوردو طرفہ تعلقات میں نئی ترقی کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہے۔
دونوں فریقوں نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے، نئی بین الاقوامی زمینی ،سمندری و تجارتی راہداری کی تعمیرکو وسعت دینے و مضبوط بنانے، تیسرے فریق کی منڈیوں میں تعاون کو وسعت دینے کرنے، اہم تعاون کے منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فعال طور پر بڑھانے سمیت ، متنوع عوامی روابط کی مثال قائم کرنے اور مشترکہ طور پر کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے تعاون کے 24 نتائج کا اعلان کیا جس میں سی ایس ایف ٹی اے کو مزید اپ گریڈ کرنے کا پروٹوکو اور عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے 30 دن کے باہمی ویزا سے استثنیٰ کا انتظام شامل ہے۔