• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگاپور کی مشترکہ فوجی مشقیں ختمتازترین

September 13, 2023

سنگاپور(شِنہوا)چین اور سنگاپور نے  جورونگ کیمپ میں پانچویں دو طرفہ تربیتی مشق کامیابی کے ساتھ  مکمل کیں ۔

 چین کی ایلیٹ  فورس اور سنگاپور کی زمینی افواج نے منگل کو ایک جامع شہری انسداد دہشت گردی مشق کے دوران جاسوسی، گھیراؤ اور کنٹرول، فائر سٹرائیکس، یرغمالیوں کو بچانے اور مخلوط ٹاسک فورس گروپوں میں تیزی سے انخلاء کی مشقیں کیں۔

دونوں فوجوں کے سینئر افسران نے مشق کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید تبادلوں کی توقع کی۔