• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگاپور کا بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کا عزمتازترین

August 11, 2023

سنگاپور(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے چین ۔سنگاپور تعلقات کی موجودہ مضبوط رفتار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے مطابق وہ چین اور سنگاپور کے تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کے مستقبل پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دونوں فریق رابطے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے مسلسل حصول کو فروغ دیں گے تاکہ اس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔

دونوں فریقین نائب وزیر اعظم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کے میکانزم کے اجلاس کے لئے ٹھوس تیاری کریں گے  جو رواں سال منعقد ہونا ہے ، تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کریں گے اور تعاون کے نئے شعبوں کو وسعت دیں گے۔

سنگاپور ،چین کی جانب سے لوگوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو سراہتا ہے  اور دونوں فریق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، عوامی تبادلوں، سیاحت وغیرہ میں قریبی تبادلے اور تعاون کو تیز کریں گے۔

فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ان میں اتفاق کیا گیا کہ وہ مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں گے، مشرقی ایشیائی  تعاون پر رہنماؤں کے اجلاسوں کی مثبت کامیابیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ کریں گے۔