• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگاپور کے نائب وزرائےاعظم کا فون پر تبادلہ خیالتازترین

December 30, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم ہینگ سویی کیٹ کے ساتھ فون پر دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے  درمیان اعلیٰ سطح  تعاون بھرپور طریقے سے ترقی کر رہا ہے جو تیزی سے مستقبل کے حوالے سے، تزویراتی اور مثالی شکل اختیار کر گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل  صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تزویراتی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے چین-سنگاپور تعلقات کی اگلے مرحلے میں ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم اور دوطرفہ عملی تعاون کی مجموعی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ہان نے کہا کہ ان کا ملک میکنزم میٹنگز کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دوطرفہ تعاون کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور پالیسی رہنمائی بہتر طریقے سے فراہم  اورباہمی  تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔