• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور سنگاپور کے درمیان ہوابازی شعبے میں مرمتی منصوبوں میں تعاو ن کے وسیع امکانا ت ہیں : پیشہ ور ماہرینتازترین

February 22, 2024

سنگاپور(شِنہوا)چین اور سنگاپور کے دو طرفہ ایوی ایشن فورم کا آغاز جمعرات کو سنگاپور ایئر شو 2024 کے موقع پر ہوا جس کا مقصد  دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون پرغور کے لیے کاروباری رہنماؤں، سکالرز اور سرکاری حکام کو راغب کرنا تھا۔

ایٹن ایرو اسپیس گروپ کے ایشیا پیسیفک خطے کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیسمنڈ گوہ نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی پروازوں کے لیے قابل اعتماد اور سپلائی نیٹ ورک اہم ہیں۔ جب جیٹ لائنر کو بیرون ملک استعمال میں لایا جائے گا تو سنگاپور جنوب مشرقی ایشیا میں سی 919 کے لیے بحالی، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) کا مرکز بن سکتا ہے۔

اس موقع پر   آکسیٹرول ویسٹن (سنگاپور) کے ڈائریکٹر اور جنرل منیجر فلپ سنگ نے کہا  کہ سنگاپور اور چینی ہوابازی کے شعبوں کو نئی ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے تبادلے کو بڑھانا چاہیے اورسی 919 ایم آرو  مرکز بنانے کے لیے تکمیلی فوائد فراہم کرنے چاہیے۔

ایوی ایشن فورم میں چین کے لانگ فانگ اور تائی چھانگ شہروں کے نمائندوں نے ہوا بازی سے متعلق اپنی صنعتوں کا تعارف کرایا اور سنگاپور کے کاروباری اداروں کو کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔