بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے جمہوریہ سیرالیون کے صدر جولیس مادا بائیو سے ملاقات کے دوران بات چیت کی۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور سیرالیون کے درمیان دیرینہ دوستی کا تذکرہ کرتے کہا کہ دونوں فریقوں نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کےبارے میں امور پر ایک دوسرے کی حمایت سمیت اقتصادی و سماجی ترقی کے شعبوں میں مؤثر معاونت کی اور عالمی امن و ترقی جیسے امور پر قریبی تعاون اور ایبولا اور کوویڈ 19 وبائی امراض سے نمٹنے میں ملکر کام کیا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین۔ سیرالیون تعلقات چین ۔افریقہ یکجہتی اور تعاون کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ سیرالیون کے ساتھ چین اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد مستحکم کرنے، عملی اور باہمی مفید تعاون میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے عالمی اور علاقائی امور پر تعاون مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
شی نے کہا کہ سیرالیون کے عوام کو ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں چین پائیدار تعاون مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین قومی حکمرانی پر سیرالیون کے ساتھ تبادلے مضبوط بنانے کو تیار ہے اور سیرالیون کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کے اہم خدشات دور کرنےمیں تعاون جاری رکھتے ہوئے ان کی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ جاری رکھنے پر کام کرتا رہے گا۔
اس موقع پر جمہوریہ سیرالیون کے صدر جولیس مادا بائیو نے کہاکہ چین ایک قابل اعتماد اور قابل بھروسہ دوست ہے اور ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بڑے پیمانے پر تعاون پرہم چین کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تعریف کی جو چینی عوام کی ترقی اور قومی تجدید کے فروغ کی قیادت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا تجربہ ترقی پذیر ممالک کو اپنی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
سیرالیون کے صدر نے کہا کہ سیرالیون ایک چین اصول کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین سے تعاون جاری رکھے گا۔